ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہریانہ کے طلبہ کوساورکراور شیاما پرسادکے بارے میں پڑھایا جائے گا

ہریانہ کے طلبہ کوساورکراور شیاما پرسادکے بارے میں پڑھایا جائے گا

Wed, 29 Jun 2016 22:41:58    S.O. News Service

گڑگاؤں، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہریانہ کے وزیر تعلیم رام بلاس شرما نے کہا کہ ریاست کے طلبہ کو گیتا اور مختلف مذاہب کی مقدس کتابوں کے علم کے علاوہ اخلاقی تعلیم کے تحت جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی اورویر ساورکر کے بارے میں پڑھایا جائے گا۔چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے دوران میں تبدیلی کے متنازعہ اقدام پر وزیر نے کہا کہ وہ راشٹریہ سیوک سنگھ(آر ایس ایس)سے منسلک رہے ہیں جہاں شخصیت کی ترقی کیلئے اخلاقی تعلیم پڑھائی جاتی ہے اور یہ طلبہ کی تعلیم میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔شرما نے کہاکہ ریاستی محکمہ تعلیم اخلاقی تعلیم کورس میں شامل کررہاہے جس میں بھگوت گیتا، قرآن جیسی مذہبی مقدس کتابیں اور بدھ مت، عیسائی مذہب سے منسلک کتابیں نیزشیاماپرساد مکھرجی، ویر ساورکر، چندر شیکھر آزاد، ادھم سنگھ، بھگت سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی شخصیت کی ترقی کیلئے زندگی میں سورج کی اہمیت اور اخلاقی فرائض پڑھائے جائیں گے تاکہ وہ بالغ شہری کی طرح بڑھے ہوں اور ان کے اندر قوم پرستی اور حب الوطنی کا احساس ہو۔مکھرجی اور ساورکر ہندوتو کا چہرہ رہے ہیں۔اس سے پہلے کورس میں گیتاکوشامل کرنے کو لے کر اپوزیشن نے ہریانہ حکومت کی سخت تنقیدکی تھی جس کے بعد حکومت نے کہا تھا کہ کورس میں مختلف مذاہب کی باتوں کو شامل کیا جائے گا۔اپوزیشن نے تعلیم کے بھگوا کرن کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی اور ریاستوں میں بی جے پی حکومت پرتنقید کی تھی۔


Share: